30 نومبر 2013 - 20:30
ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے ، آٹھويں دن بھي جاري

پاکستان کے صوبہ خيبرپختونخوا کے مختلف شہروں ميں نيٹو سپلائي اور ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے اتوار کو آٹھويں دن بھي جاري رہے.

ابنا: پاکستان تحريک انصاف کے کارکنوں کے دھرنے اتوار کو آٹھويں دن بھي جاري رہے - نوشہرہ ميں تحريک انصاف کے کارکن اٹک خيرآباد پل پر دھرنے پر بيٹھے ہوئے ہيں اور نيٹو سپلائي کے کنٹينرکو صوبے ميں داخل نہيں ہونے ديا جارہا ہے -حکام اور ذرائع کا کہنا ہے اگرچہ نيٹو کي سپلائي کے لئے شاہراہيں بند ہيں ليکن افغان ٹرانزٹ ٹريڈ کے ٹرکوں کو جانچ پڑتال کے بعد گزرنے ديا جارہا ہے -ادھر کوہاٹ ميں انڈس ہائي وے اور ڈيرہ  اسماعيل خان ميں چيک پوسٹوں  پر بھي پي ٹي آئي کے کارکن دھرنے پر بيٹھے ہوئے ہيں -......./169